چونیاں:قتل کے ملزموں سے مبینہ ساز باز ،ورثا کا ٹائر جلا کر احتجاج

چونیاں:قتل کے ملزموں سے مبینہ  ساز باز ،ورثا کا ٹائر جلا کر احتجاج

چونیاں،تلونڈی(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)قتل کے ملزموں سے مبینہ ساز باز کرنے پر ورثا نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا،قصور دیپالپور روڈ کو بند کئے رکھا۔

تھانہ الہ آباد کی حدود میں دو ماہ قبل سجاد ڈوگر نامی شہری کو دن دہاڑے قتل کیا گیا ۔مظاہرین کا کہنا تھا پولیس ملزموں کے ساتھ ساز باز ہوکر مقدمہ کا رخ موڑنا چاہتی ہے ،تفتیشی افسر پردباؤ ڈالا جا رہا ہے ۔ ڈی پی او کی بذریعہ فون یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے ۔ ایس ایچ او الہ آباد کے مطابق ڈی پی او کا کہنا ہے وہ تفتیش کی خود نگرانی کریں گے ۔سینئر آفیسرز کے پریشریا نا معلوم وجوہات کی بنا پر تفتیشی مقدمہ طاہر خاں کی طبیعت ناساز ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں