وقف املاک بورڈ کے زیرانتظام کالج ، سکول کے اساتذہ میں اعزازی چیک تقسیم

وقف املاک بورڈ کے  زیرانتظام کالج ، سکول کے  اساتذہ میں اعزازی چیک تقسیم

لاہور (نمائندہ دنیا) متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام عائشہ ڈگری کالج اور بے نظیر بھٹو ہا ئر سیکنڈری سکول کے نمایاں کار کردگی کے حامل پرنسپل و اساتذہ میں اعزازی چیک تقسیم کیے گئے ۔

چیئرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی نے بورڈ ممبران میں چیک تقسیم کیے ، اس موقع پر سیکر ٹری رانا محمد عارف ، سیکر ٹری بورڈ نا صر اکرم ، بورڈ ممبر ڈاکٹر جویریہ ، اختر نواز، سردار پرتاب سنگھ ، کرشن شرما ، ڈاکٹر سہیل رضا، ذیشان گورسی سمیت بورڈ ممبران و افسران ان کے ہمراہ تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں