جنگلی پرندوں کے غیر قانونی شکار میں ملوث3 افراد گرفتار

جنگلی پرندوں کے غیر قانونی شکار میں ملوث3 افراد گرفتار

لاہور (سپیشل رپورٹر )محکمہ جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب نے کارروائی کے دوران جنگلی پرندوں کے غیر قانونی شکار میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف نارووال ارشد ناز نے علاقہ چندیاں والی میں جنگلی پرندوں کے غیر قانونی شکار میں ملوث 3افراد کو پرندوں اور آلاتِ شکار سمیت گرفتار کرکے ڈیڑھ لاکھ روپیہ محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا۔ ملزموں کے قبضے سے تیتر، فاختہ، آبی پرندے اور ممنوعہ ائر گن برآمد کرکے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے انہیں تھانہ میں بند کیا ،تاہم ملزموں کی جانب سے کیس کمپاؤنڈ کرنے کی درخواست پر انہیں جرمانہ کرکے کیس نمٹا دیاگیا۔ مزید براں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سرگودھا ریجن میاں محمد اختر کے مطابق وائلڈ لائف سٹاف ضلع بھکر اور لیہ نے جنگلی پرندوں کے 3 غیر قانونی شکاریوں کو آلات شکار سمیت گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں