67پارکنگ سٹینڈز پر مافیا قابض، پونے 3کروڑ ماہانہ خسارہ

67پارکنگ سٹینڈز پر مافیا قابض، پونے 3کروڑ ماہانہ خسارہ

لاہور (عمران اکبر )لاہور پارکنگ کمپنی کی 67سائٹس مافیا کے شکنجے میں،روزانہ 3لاکھ اور ماہانہ 2کروڑ 70لاکھ کا خسارہ سامنے ا ٓ گیا ۔تفصیلات کے مطابق 244رجسٹرڈ پارکنگ سائٹس سے 67سائٹس کاغذوں میں موجود۔

لیکن ریونیو میں ایک دھیلا جمع نہ ہوا ،لاہور پارکنگ کمپنی کو یومیہ لاکھوں روپے کا خسارہ سامنے آ گیا، 244 پارکنگ سائٹس میٹروپو لیٹن کارپوریشن لاہور سے نوٹیفائیڈ ہیں۔ 164 پارکنگ سائٹس پر پارکنگ فیس اوورچارج کرنے کا انکشاف ہوا،متعدد پارکنگ سائٹس سے موٹرسائیکل پارکنگ فیس 10 روپے کی بجائے 20سے 30روپے لئے جا رہے ، کار فیس30روپے کی بجائے50سے 100روپے اوورچاج کئے جا رہے ہیں ،ہال روڈ ، ملی شوز ، گلیمر مارکیٹ ، ویلم مارکیٹ ، لنڈا مارکیٹ ، ماشائاللہ سنٹر ، بسم اللّٰہ سنٹر ، داتا دربار پارکنگ سائٹس پر پارکنگ مافیا کا قبضہ ہے ،67پارکنگ سائٹس پرٹریڈ یونین ، ٹریفک پولیس اور پرائیویٹ پارکنگ کی وجہ سے کاغذوں میں نان آپریشنل ہیں لیکن یہاں پارکنگ کی مدمیں ریونیو لیا جا رہا ہے جو کہ خزانے میں جمع نہیں کرایا جا رہا ہے ۔کمشنر لاہور محمد عامر جان کا کہنا ہے کہ 67پارکنگ سائٹس قابضین سے واپس لے کر دی جائیں ،سی او پارکنگ فوری انفورسمنٹ کرائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں