پاکستان بزنس فورم کا ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ

پاکستان بزنس فورم کا ملک میں  معاشی ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ

لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان بزنس فورم نے ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کر دیا اور کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں معیشت کے ایجنڈے کو بھی شامل کیا جائے ۔

موجودہ حکومت نے دس ماہ میں روپے کی قدر میں 89 روپے کی غیر معمولی کمی کی ، ڈالر کی فری فلوٹ پالیسی ملکی معیشت کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے ، عوام اور انڈسٹری تیار رہے ،عام انتخابات کے بعد ہم پھر آئی ایم ایف کے در پر ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت فری فال کی طرف گامزن ہے دیگر ممالک کے سامنے ہم مذاق بن کر رہ گئے ہیں۔ پاکستان میں معاشی ایمرجنسی لگائی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں