چوری وڈکیتی کے تمام مقدمات فوری درج کرنیکی ہدایت

 چوری وڈکیتی کے تمام مقدمات فوری درج کرنیکی ہدایت

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر ) آئی جی نے ہدایت کی کہ تمام آر پی اوز ، سی پی اوز اور ڈی پی اوز پیر رات 12 بجے تک چوری ، راہزنی و ڈکیتی کے تمام تصدیق شدہ واقعات کی ایف آئی آر زکا اندراج یقینی بنا کر سرٹیفکیٹ سنٹرل پولیس آفس جمع کرائیں۔

 ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ سی پی اوز اور ڈی پی اوز اس بات کو یقینی بنائیں کہ ڈکیتی ، راہزنی و چوری کے تصدیق شدہ واقعات کی کوئی ایف آئی آر زیر التوا نہ رہے اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے سی پی اوز اور ڈی پی اوز مانیٹرنگ کے عمل کو بہتر سے بہتر کریں اور اگر اس کے باوجود بھی اگر کوئی ایسے فعل میں ملوث پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف ایکشن لینے میں قطعی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کیا جائے ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات پر بروقت ایکشن نہ لینے پر معطل ہونے والے ایس ایچ اوز کے شوکاز نوٹسز کا فیصلہ 24 گھنٹوں میں کر کے محکمانہ کارروائی مکمل کی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں