جی سی یو کاکانووکیشن :طلبا کورول آف آنر سے نوازاگیا

جی سی یو کاکانووکیشن :طلبا کورول آف آنر سے نوازاگیا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے 21ویں کانووکیشن کے دوسرے روزوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے۔۔۔

 سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری،قانون دان نعیم بخاری، پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت اور مرزا اطہر بیگ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے نوازا۔ رواں سال 10اولڈ راوینز کو یونیورسٹی کی جانب سے لا ئف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈسے نوازا جا رہا ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید محمود قصوری نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی استحکام خارجہ پالیسی کی کامیابی کا کلیدی عنصر ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر زیدی نے بتایا کہ انہوں نے 2021 اور 2022 میں ادارے کی ترقی کے لیے 1.8 بلین روپے سے زائد کے منصوبے شروع کیے ہیں۔ 2023 میں جی سی یونیورسٹی نے جرمن سائنس فاؤنڈیشن سے ترقی اور تجارتی پیداوار کے لیے 5 ملین یورو کی گرانٹ بھی حاصل کی ہے ۔وائس چانسلر نے کانووکیشن کے دوسرے دن کے طلبا کو رول آف آنر سے نوازا۔ جی سی یو کے دو روزہ کانووکیشن میں 1984 طلبا کو ڈگریاں دی گئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں