صدقہ فطر اور فدیہ صوم 300روپے اداکیاجائے : دارالافتا جامعہ اشرفیہ
لاہور (سٹاف رپورٹر)جامعہ اشرفیہ لاہور کے دارالافتا نے اس سال صدقہ فطر اورفدیہ صوم (روزہ کا فدیہ) گندم کی موجودہ قیمت کے حساب سے کم ازکم 300 روپے مقرر کیا ہے۔
اسی طرح گندم کے بجائے جو کے حساب سے 525 ، کھجوردرمیانے درجہ کے حساب سے 2800 ، کشمش اوسط درجہ کے حساب سے 7000 اور عجوہ کھجور اوسط درجہ کے حساب سے 14000 روپے صدقہ فطر اورفدیہ صوم ادا کیا جائے گا۔