ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کا 20واں یوم تاسیس

ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ  فنانس کا 20واں یوم تاسیس

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام 20ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

 جس میں پرنسپل ڈاکٹر احمد منیب مہتا، فیکلٹی ممبران، انتظامی عملہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر مہتا نے پروفیسر ڈاکٹر خواجہ امجد سعید (مرحوم)کی کالج کے قیام کیلئے کی جانے والی انتھک کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کالج میں مزید علمی و تحقیقی کلچر کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں