سٹیل ملز ایسوسی ایشن کامحکمانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج

سٹیل ملز ایسوسی ایشن کامحکمانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج

لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان سٹیل ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ روز انوائرنمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے محکمانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

صدر آل پاکستان سٹیل ملز ٹریڈرز ایسوسی ایشن طیب محمود، چیئرمین آل پاکستان سمال سٹیل ری رولنگ ملز ایسوسی ایشن شیر علی گجر، صدر امجد علی، سیکرٹری محمد کامران ، چیئرمین راوی انڈسٹریل اونرز اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن انعام الحق بٹ ، ایگزیکٹو ممبر حافظ عثمان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔شرکا نے مطالبہ کیا انوائرنمنٹ ڈیپارٹمنٹ ماحولیاتی آلودگی کے نام پر سٹیل ملز کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کرکے اس سیکٹر کو بھاری جرمانے عائد کررہا ہے اور سیل کررہا ہے جو سراسر ناانصافی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا حکومت سٹیل سیکٹر کو ڈی جی انوائرنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کا نوٹس لے ۔ اس موقع پر صدر لاہور چیمبر کاشف انور اور نائب صدر عدنان خالد بٹ نے احتجاج کرنے والوں سے ملاقات کی اور ان کے مطالبات ایوانوں تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں