بلز کی عدم ادائیگی ، سروسز ہسپتال کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) لیسکونے بلوں کی عدم ادائیگی پر سروسز ہسپتال کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
بتایا گیا ہے 16 کروڑ روپے کے بلوں کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کرنے کے نوٹسز جاری کئے گئے ، نوٹسز کے باوجود انتظامیہ نے بلوں کی ادائیگی نہیں کی ۔لیسکو حکام کا کہنا ہے ریکوری کرنے کیلئے سروسز ہسپتال کا کنکشن منقطع کیا جائے گا۔