فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سینڈیکیٹ اجلاس ،فیصلوں کی توثیق

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سینڈیکیٹ اجلاس ،فیصلوں کی توثیق

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 32واں سینڈیکیٹ اجلاس ہوا۔

 وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل،ایڈیشنل سیکرٹری فنانس محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن شاہدہ فرخ،پرووائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرکامران اور دیگرنے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیرصحت نے 31ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے تمام فیصلوں کی توثیق کردی۔ڈاکٹرجاویداکرم نے مدراینڈچائلڈبلاک کادورہ بھی کیا۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ہارڈوئیرانجینئراور اسسٹنٹ آڈیٹرآفیسرکے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کردی گئی۔نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ کیلئے ایسوسی ایٹ پروفیسرکی سیٹ ،یونیورسٹی کے ہاسٹل کیلئے کینٹینزاور دکانوں کے رینٹل کے دورانیہ ،گنگا رام مدراینڈچائلڈبلاک کی تکمیل کیلئے مزیدفنڈزکی  ، ہسپتال میں ماڈل فارمیسی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھانے کی بنیادی ضرورت ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں