میڈیکل طلبا کا محکمہ صحت سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج

میڈیکل طلبا کا محکمہ صحت سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) میڈیکل طلبا کا محکمہ صحت سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج ، لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ، میڈیکل ٹربیونل کے فیصلوں کے باوجود سو سے زائد طلبا کا یو ایچ ایس رجسٹریشن اور امتحانی داخلہ بھیجنے سے انکاری ہے۔۔۔

 جو کہ واضح توہین عدالت ہے ،طلبا کا قیمتی سال داؤ پر لگ چکا، کئی طلبا خودکشی کی کوشش کر چکے ہیں۔وزیر صحت اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن فوری نوٹس لیتے ہوئے وائس چانسلر اور رجسٹرار یو ایچ ایس کو فوری کورٹ احکامات کی تعمیل کی ہدایت جاری کریں، تاکہ طلبا سپلیمنٹری امتحانات میں شریک ہوسکیں۔صدر یونین حسن بلوچ کا کہنا تھا کہ2021میں پی ایم سی کی جاری کردہ خالی نشستوں پر میرٹ لسٹوں پر داخل ہونے والے سینکڑوں میڈیکل طلبا کا مستقبل تاریک اور قیمتی سال کے ضیاع کا خدشہ، طلبا نے پورا سال میڈیکل کالج میں تعلیم حاصل کی، طلبا کو سالانہ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں