اے ڈی سی کامصطفی آباد میں مفت آٹا پوائنٹ کا دورہ

اے ڈی سی کامصطفی آباد میں مفت آٹا پوائنٹ کا دورہ

مصطفی آباد/للیانی(سٹی رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیدہ تہنیت بخاری نے مصطفی آباد میں مفت آٹا پوائنٹ کا دورہ کیا اورکہاکہ تمام فری آٹا پوائنٹس پر عوام کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

 سیدہ تہنیت بخاری نے مصطفی آباد للیانی میں مفت آٹا پوائنٹ کو چیک کیا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شناختی کارڈ کی سکیننگ سے آٹا فراہمی تک کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے آٹے کے وزن کو بھی چیک کیا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے آٹے کے حصول کے لیے آنے والی خواتین سے سہولیات بارے دریافت کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیدہ تہنیت بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت رمضان المبارک میں مفت آٹے کا بڑا ریلیف دے رہی ہے ،ضلع بھر میں شہریوں کو منظم طریقے سے آٹے کی فراہمی جاری ہے ،تمام فری آٹا پوائنٹس پر عوام کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ،خواتین، مردوں اورمعذور افراد کے لیے الگ الگ کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں