لاہور ڈویژن: 29لاکھ 74ہزار فری آٹا کے تھیلے تقسیم

لاہور ڈویژن: 29لاکھ 74ہزار  فری آٹا کے تھیلے تقسیم

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ لاہور ڈویژن میں کل 29لاکھ 74ہزار سے زائد فری آٹا بیگز تقسیم ہوچکے ہیں۔

لاہور شہر میں 12لاکھ99ہزار 928فری آٹا بیگز تقسیم ہوچکے ہیں۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور فری آٹا تقسیم میں پنجاب میں اس وقت سرفہرست ہے ۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور سمیت تمام اضلاع میں فری آٹا فراہمی سنٹر چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔ ہر فری آٹا فراہمی سنٹر پر 25سے زائد لاگ ان کاؤنٹرز فعال ہیں۔ لاہور سمیت اضلاع میں اہل شہریوں کو دو آٹا بیگز اکٹھے دیئے جانے کا مرحلہ شروع ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں