یونیک گروپ کی ایروبکس چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشنز

یونیک گروپ کی ایروبکس چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشنز

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے کیمپسز نے چھٹی انٹر سکول ایروبکس چیمپئن شپ میں میدان مار لیا۔ انڈر 12کیٹگری میں یونیک رچنا بلا ک کیمپس جبکہ انڈر10کیٹگری میں یونیک مہران بلاک کیمپس نے پہلی پوزیشنز حاصل کیں۔

 گزشتہ روزپنجاب سپورٹس بورڈ جمنازیم میں لاہور ڈسٹرکٹ ایروبکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والی چھٹی انٹر سکول ایروبکس چیمپئن شپ میں انڈر 10اور 12دونوں کیٹگریزمیں یونیک گروپ کی ٹیمیں اول آنے میں کامیاب ہوئیں جبکہ دیگر پوزیشنز حاصل کر نے والی ٹیموں میں سکارڈل انٹر نیشنل سکول نے انڈر 10کیٹگری میں دوسری اور کریسنٹ سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔انڈر 12کیٹگری میں یونیک17نیلم بلاک نے دوسری اورکریسنٹ سکول کی تیسری پوزیشن رہی ۔چیمئین شپ میں کل19ٹیموں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنزپروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ جن قوموں کے میدان آباد ہوتے ہیں ایسی قوموں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ۔ ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد علی خان اور ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسروسیم انور چودھری نے بھی خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں