پراجیکٹ عمران کا مقصد صدارتی نظام لانا تھا، ساجدمیر

پراجیکٹ عمران کا مقصد صدارتی نظام لانا تھا، ساجدمیر

لاہور(سٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ پراجیکٹ عمران کا مقصد صدارتی نظام لانا تھا،سیاستدانوں کو فوج کی مدد سے اقتدار حاصل نہیں کرنا چاہئے ،نہ ہی فوج کواقتدار کیلئے سیاستدانوں کی مدد کرنی چاہئے ۔

 لاہور میں جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام ریلی سے خطا ب میں انہوں نے کہا جو وطن سے محبت کرتا ہے وہ افواج پاکستان سے بھی محبت کرتا ہے ۔9 مئی کو جوہواوہ ملکی تاریخ کا سیاہ باب ہے ۔پراجیکٹ عمران خان کے ذمہ داروں کوبھی کٹہرے میں لانا ہو گا ۔ عدلیہ میں ون مین شو ختم ہونا چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں