ہربنس پورہ :جھاڑیوں سے خاتون کی تشددزدہ لاش برآمد

ہربنس پورہ :جھاڑیوں سے خاتون کی تشددزدہ لاش برآمد

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر )ہربنس پورہ ڈیال ہاؤس کے قریب جھاڑیوں سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔

 پولیس کے مطابق 26 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش دس روز پرانی لگتی ہے ، لاش کو جانوروں نے نوچا ہوا تھا ۔ 26 سالہ خاتون کی شناخت نہ ہوسکی ۔پولیس اور فرانزک ماہرین نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ،پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں