ڈائننگ کاروں کے کھانے میں بہتر ی لانے کی ہدایت

ڈائننگ کاروں کے کھانے   میں بہتر ی لانے کی ہدایت

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ،بہاؤالدین زکریا ایکسپریس میں سہولیات کی فراہمی، کمپوزیشن کا جائزہ لیا گیا ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ واشنگ لائنز کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے سفارشات پیش کی جائیں،واشنگ لائنز کی آؤٹ سورسنگ پر فیزبیلٹی رپورٹ پیش کی جائے ،ڈائننگ کاروں میں کھانے کا معیار مزید بہتر بنانے کیلئے بھی ہدایت کی گئی ،انہوں نے کہا کہ صوبائی محکموں کے ذمے ریلوے واجبات کی جلد وصولی کیلئے انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں