2015 سے 2017کے منصوبے مکمل کرنے کا فیصلہ

2015 سے 2017کے منصوبے مکمل کرنے کا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 2015 سے 2017 کے منصوبوں کو شروع اور مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، لاہور کے میگا پراجیکٹ ایکسپریس وے کا الائنمنٹ پلان بن گیا۔

پنجاب حکومت نے چوتھی مرتبہ ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے منصوبے کی منظوری دے دی ،شہباز دور حکومت میں ایل او ایس نالے کی تعمیر کے دوران ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے منظور کیا گیا، شہباز شریف کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کے دور اقتدار میں اراضی بھی ایکوائر کی گئی، 2018 میں نئی پنجاب حکومت نے ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے کو بند کر دیا، 2021 میں سردار عثمان بزدار نے بطور وزیر اعلی پنجاب ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے کی منظوری دی، سردار عثمان بزدار کے دور اقتدار میں بھی منصوبے پر کوئی کام شروع نہ ہوا، تیسری مرتبہ چودھری پرویز الٰہی نے بھی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے کی منظوری دی تھی ،اب دوبارہ منصوبہ شروع کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا گیا۔ گلبرگ ہوم اکنامکس کالج سے بند روڈ بابو صابو پر ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے اختتام ہوگا، گلبرگ کے نالے سے ہوتے ہوئے فلائی اوور کینال روڈ کو عبور کرے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں