سکولوں میں اضافی کلاس رومز بنانے کا منصوبہ ادھورا

سکولوں میں اضافی کلاس رومز بنانے کا منصوبہ ادھورا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) لاہور کے سرکاری سکولوں میں اضافی کلاس رومز بنانے کا منصوبہ ایک سال بعد بھی شروع نہ ہوا ۔ ایجوکیشن اتھارٹی کی غفلت سے منصوبہ التوا کا شکار ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ لاہور کے سرکاری سکولوں میں اضافی کلاس رومز بنانے کا منصوبہ ایک سال بعد بھی التوا کا شکار ہے ۔ گزشتہ سال جولائی میں ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے اتھارٹی کے پاس موجود فنڈز کلاسز رومز پر خرچ کرنے کے لیے اجازات مانگی تھی مگر سی ای او پرویز اختر کی تبدیلی کے بعد معاملہ التوا میں پڑ گیا اور آنے والے سی ای او نے اس پر توجہ نہ دی ۔210 ملین کی لاگت سے سکولوں میں کمرے بنائے جانے تھے ۔لاہور کے گیارہ سو سے زائد سکولوں میں تین ہزار نئے اضافی کمروں کی ضرورت ہے ۔دوبارہ تعیناتی کے بعد سی ای او پرویز اختر نے ایک دفعہ پھر محکمہ سکول ایجوکیشن سے فنڈز کو کلاس رومز کی تعمیر پر خرچ کرنے کے لیے اجازت مانگی ہے ۔اس وقت لاہور کے سرکاری سکولوں میں پانچ ہزار نئے کمروں کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں