عید سے قبل شہر میں 12مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت

عید سے قبل شہر میں 12مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے ) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے عید سے قبل کیٹل پوائنٹس لگانے کی اجازت دے دی، ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دی ،وزیر اعلیٰ پنجاب آفس میں منڈیوں کی سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے کے لئے کنٹرول روم فعال کیا جائے گا ۔

 تفصیلات کے مطابق عیدالااضحی سے دس روز قبل عارضی منڈیوں میں سیل پوائنٹس قائم کئے جائیں ۔شہر لاہور میں 20لاکھ چھوٹے بڑے جانوروں کے لئے 12عارضی بکر منڈیاں قائم ہوں گی،سگیاں ،پائن ایونیو،ایل ڈی اے سٹی ،رنگ روڈ محمود بوٹی ،سندر ،این ایف سی ،شامکے بھٹیاں ،اڈا پلاٹ رنگ روڈ ،کاہنہ کاچھا روڈ ،فروٹ منڈی کاچھا شامل ہیں۔ عارضی مویشی منڈیوں کے پوائنٹس کا فیصلہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے مشروط ہو گا ،عارضی مویشی منڈیوں میں راستوں کی کٹائی،پارکنگ ، ریمپ ،کھرلیاں ،پانی ٹینک کے کام مکمل کرانے کی ہدایات جاری ۔ سیکرٹری بلدیات پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمد نے آئی جی پنجاب کو سکیورٹی اور سی ٹی او ٹریفک کو ٹریفک ایڈوائزری جاری کرنے کا مراسلہ جاری کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں