پی ایچ اے ،شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے اجلاس

پی ایچ اے ،شہر کی خوبصورتی کے  حوالے سے اجلاس

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو کی زیر صدارت شہر کی خوبصورتی کیلئے پی ایچ اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل صفی اللہ گوندل اور تمام ہارٹی کلچر ڈائریکٹر ز نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر ز نے تمام زونز کی گرین بیلٹس او رہارٹی کلچر کے کام کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈی جی نے گرین بیلٹس پر شجرکاری ،پھولوں کے پلانٹرزاور پنیری لگانے اور سڑکوں کے سنٹرمیڈین پر شجرکاری کی ہدایات کی۔ اجلاس کے بعد ڈی جی نے شہر کی مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا ،شانو بابا چوک ، خیابان فردوسی ،منی مارکیٹ گول چکر ، ایم ایم عالم روڈ پر ہارٹی کلچر کے کام کا جائزہ لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں