عالمی بینک کے 5رکنی وفد کا پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کادورہ

عالمی بینک کے 5رکنی وفد کا  پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کادورہ

لاہور (نمائندہ دنیا) ورلڈ بینک کے 5 رکنی وفد نے پی ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر زآفس کا دورہ کیا۔

افسران نے ہیڈ کوارٹرز آفس آمد پر وفد کا استقبال کیا ۔ڈی جی پی ڈی ایم عمران قریشی نے محکمانہ ذمہ داریوں بارے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی ڈی ایم اے جدید سسٹم سے لیس اور کسی بھی قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ ہنگامی حالات میں بروقت ریسپانس اور مؤثر رپورٹنگ کے لیے پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز قائم ہیں۔دیہات کی سطح پر 4000 سے زائد دیہی رپورٹنگ سنٹرز بھی قائم ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں