ایڈیشنل سیشن ججز کی ماڈل ٹاؤن کچہری منتقلی ،وکلا کی جزوی ہڑتال

ایڈیشنل سیشن ججز کی ماڈل ٹاؤن  کچہری منتقلی ،وکلا کی جزوی ہڑتال

لاہور(اپنے خبر نگار سے)ایڈیشنل سیشن ججز کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں منتقلی کا معاملہ ،ماتحت عدالتوں میں وکلا کی جزوی ہڑتال جاری رہی۔

عدالتوں میں زیر سماعت کیسز میں تاریخیں دی جانے لگیں ۔لاہور بار کی قیادت نے ماڈل ٹاؤن کچہری میں ایڈیشنل سیشن ججز کی منتقلی کے خلاف ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے ۔وکلانے ججز کو سیشن کورٹ واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ سے ماڈل ٹاؤن کچہری میں ایڈیشنل سیشن ججز تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں