ایل ڈی اے میں پائلٹ پراجیکٹ ماڈل ڈائریکٹوریٹس تشکیل

ایل ڈی اے میں پائلٹ پراجیکٹ ماڈل ڈائریکٹوریٹس تشکیل

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے میں پہلی بار عوام کے تمام مسائل ایک چھت تلے حل ہونگے، ایل ڈی اے میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ماڈل ڈائریکٹوریٹس تشکیل دے دئیے گئے۔

ڈائریکٹوریٹ ہاؤسنگ ایٹ اورنائن کو ماڈل ڈائریکٹوریٹ بنا یا گیا۔2 ہاؤسنگ سکیموں سے متعلق تمام امور ایک ڈائریکٹوریٹ میں حل کئے جائیں گے ۔ایل ڈی اے کے تمام انتظامی ڈائریکٹوریٹ، ماڈل ڈائریکٹوریٹ کے زیر انتظام کام کریں گے ۔ادھر ماڈل ڈائریکٹوریٹ میں متعدد افسروں کی تعیناتی کر دی گئی۔ہاؤسنگ ایٹ میں کام کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عمران سرور کی خدمات واپس لے لی گئیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی عثمان گلریز کو ڈائریکٹوریٹ ہاؤسنگ ایٹ جبکہ عثمان گلریز کو ڈائریکٹوریٹ ہاؤسنگ نائن میں بھی اضافی چارج دے دیا گیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ رحیم عادل کو ہاؤسنگ ایٹ اور نائن میں ذمہ داری دے دی گئی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہاؤسنگ نائن کاشف ندیم کو ڈپٹی ڈائریکٹر اکاؤنٹس ہاؤسنگ نائن میں تعینات کر دیا گیا۔ ماڈل ڈائریکٹوریٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں