ہائیکورٹ :فوڈمارکیٹس سے ریڑھی بان کونکالنے سے روک دیاگیا

ہائیکورٹ :فوڈمارکیٹس سے ریڑھی بان کونکالنے سے روک دیاگیا

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب فوڈ مارکیٹس سے ریڑھی بان کو نکالنے کے خلاف کیس کی سماعت،عدالت نے پنجاب فوڈ مارکیٹس سے ریڑھی بان کو نکالنے سے روک دیا۔

 عدالت نے 25 ستمبر تک فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے نذیر احمد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل نے مؤقف اختیار کیاکہ ریڑھی بانوں کو پنجاب فوڈ مارکیٹس سے نکالا جارہا ہے اور من پسند افراد کو رکھا جارہا ہے جو امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں