آئی پی پی لاہورڈویژن کا ینگ ڈاکٹرز ونگ تشکیل

آئی پی پی لاہورڈویژن کا ینگ ڈاکٹرز ونگ تشکیل

لاہور(سیاسی رپورٹرسے)استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈویژن نے ینگ ڈاکٹرز ونگ تشکیل دے دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد طیب کو ینگ ڈاکٹرز ونگ کا صدر تعینات کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ماہین فاطمہ کو ینگ ڈاکٹرز ونگ آئی پی پی کی جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے ،ینگ ڈاکٹرز کااس موقع پر کہناتھاکہ استحکام پاکستان پارٹی کے لئے تمام تر پیشہ ورانہ خدمات بروئے کار لائیں گے۔ استحکام پاکستان پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کے خیر خواہی کے جذبے نے متاثر کیا۔ دریں اثنا سابق صدر کسان اتحادسید اقبال بخاری نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا،صدر لاہور ڈویژن آئی پی پی ڈاکٹر مراد راس اور جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود نے ان کوخوش آمدید کہا۔ دونوں رہنماؤں نے انہیں پارٹی رومال پہنا کر پارٹی کا حصہ بنایا ،اس موقع پر اقبال بخاری نے صدر علیم خان اور چیئرمین جہانگیر خان ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں