شیخ زاید :ادویات ، سامان کی قلت کیخلاف ملازمین کامظاہرہ

شیخ زاید :ادویات ، سامان کی قلت کیخلاف ملازمین کامظاہرہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)شیخ زایدہسپتال میں ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہ کی گئی۔

ہسپتال ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے کام بند کرتے ہوئے 72گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ملازمین نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔احتجاجی عملے کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں جان بچانے والی ادویات نہیں تو علاج کیسے کریں۔مریضوں کے لیے ایکسرے کا سامان تک دستیاب نہیں، درجنوں مشینیں بھی خراب ہیں،ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کو دو ماہ سے تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئیں،دو سال سے تنخواہوں کی ادائیگی تاخیر سے کی جارہی ہے ،مہنگائی کے دور میں گھریلو حالات فاقوں تک پہنچ گئے ہیں۔عملے نے انتباہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر وفاقی حکومت نے شیخ زاید ہسپتال کے حالات 72 گھنٹوں میں بہتر نہ کیے تو آؤٹ ڈور، ان ڈور سروسز کو معطل کردیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں