ہیلتھ یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ طلبا کی درخواستوں کا فیصلہ کرنیکی ہدایت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کے امتحانات میں طلبا کو سوالوں کے نمبر نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو درخواستوں کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس سلطان تنویر نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار متعدد طلبا نے ایم سی کیوز کے جوابات دئیے۔ یوایچ ایس نے پیپر مارکنگ میں اکثر سوالوں میں جوابات کے نمبرز نہیں دئیے، پورے نمبرز نہ ملنے پر درخواست گزار میڈیکل کے داخلوں سے محروم رہ گئے۔ لہٰذا عدالت تمام جوابات کے نمبرز لگانے کے احکامات صادر کرے۔