مافیا کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے چینی بدستور مہنگی

 مافیا کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے چینی بدستور مہنگی

لاہور(اپنےسٹی رپورٹرسے)مافیا کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے چینی بدستور مہنگی بیچی جا رہی، 13 بڑے ڈیلرز میں سے کوئی نہ پکڑا جا سکا،افسر خاموش اور سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں، 175 میں فروخت ہو رہی ہے۔

تفصیل کے مطابق بڑے بروکرز کی گرفتاری ہوئی نہ چینی سستی ،لگتا ہے کہ سستی چینی کا حصول شوگر مافیا کے 13بڑے ڈیلرز کی گرفتاری سے مشروط ہو کر رہ گیا ہے ۔ مختلف ایجنسیز کی کارروائیاں بھی کامیاب نہ ہو سکیں، رواں مہینے کے 20 ایام گزر گئے ،سٹہ بازوں، شوگر مافیا کے خلاف کوئی ٹھوس کارروائی نہ ہو سکی۔لاہور 2 اور قصور کے 1سمیت 13 بروکرز کو پکڑا نہ جا سکا۔ دوسری طرف افسروں کی طرف سے خاموشی اور سب اچھا کی رپورٹ دی جا رہی ہے ۔عوام کی تکلیف جوں کی توں ہے ،اعلان کردہ نرخ 140 روپے کلو چینی کہیں نہیں مل رہی ،صارفین 1 کلو کے 175 روپے ادا کرنے پر مجبورہیں، فی کلو 30 روپے اضافی وصول کئے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں