سینکڑوں یوسیز میں کمپیوٹرائزیشن سرٹیفکیٹ سست روی کاشکار

سینکڑوں یوسیز میں کمپیوٹرائزیشن سرٹیفکیٹ سست روی کاشکار

لاہور(عمران اکبر)لاہور سمیت صوبہ بھر کی 3 ہزار 2 سو 56 یوسیز میں سے سینکڑوں یونین کونسلز میں کمپیوٹرائزیشن پیدائش، اموات، نکاح اور طلاق سرٹیفکیٹ سست روی کا شکار ہوگئے۔

 سرٹیفکیٹ رکنے سے بچوں کے ب فارم التوا کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی 274 یونین کونسلز میں 120یوسیز تاحال کمپیوٹرائزڈ نہ ہو سکیں ،مصدقہ کاغذ نہ ہونے سے نکاح ،طلاق ،پیدائش اور اموات کے سرٹیفکیٹ کا عمل دو ماہ سے التوا کا شکار ہے ۔لاہور میں 15ہزار درخواستوں پر عمل درآمد نہ ہو سکا ،سینکڑوں شہریوں کے سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے باوجود آن لائن نہ ہو سکے ،یونین سیکرٹری ہزاروں مکینوں کو خوار کرنے لگے ۔ لاہور کی متعدد یونین کونسلز میں مصدقہ کاغذ دستیاب نہیں، لاہور کی 120یونین کونسلز میں کمپیوٹر موجود نہ ہیں ،دو ماہ گذر گئے ،شہر میں متعدد یونین کونسلز کے سیکرٹری دفاتر بند کر کے غائب ہو گئے ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل وجوہات کی وجہ سے سرٹیفکیٹ ایشوز میں مسائل آ رہے ہیں۔ کاغذ موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں