زیرتفتیش مقدمات میں تاخیر سی سی پی کا اظہار ناراضی

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت ڈویژنل ایس پیز کی کارکردگی بارے اجلاس ہوا جس میںزیرِ تفتیش مقدمات کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق سی سی پی او نے زیر تفتیش مقدمات میں تاخیر پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے متعلقہ افسروں کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ سی سی پی او نے واضح کیا چالان مکمل،مقدمات یکسو،روڈ سرٹیفکیٹس پینڈینسی ختم کریں ،انہوں نے ایک ماہ سے پرانے نامزد مقدمات فوری نمٹانے کی بھی ہدایت کی۔