ایف سی بلوچستان کے افسروں کے وفد کا ایمرجنسی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
لاہور(کرائم سیل)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے سرحدوں پر کام کرنے والی اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانے والی تمام افواج کو سلام پیش کیا۔
انہوں نے کسی بھی ملک کے اندرونی اور بیرونی دفاع کو یقینی بنانے کے لیے مربوط کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرنٹیئر کور بلوچستان کے 121 جونیئر کمیشنڈ آفیسرز کے ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز اور اکیڈمی کے مطالعاتی دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ یہ سروس آج جنوبی ایشیا کے لیے ایک مربوط ایمرجنسی سروسز ماڈل ہے۔