سابق بیوی کو 10لاکھ خرچہ دینے کا ماتحت عدالت کافیصلہ معطل

سابق بیوی کو 10لاکھ خرچہ دینے  کا ماتحت عدالت کافیصلہ معطل

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے سابق بیوی کو دس لاکھ روپے خرچہ دینے کا ماتحت عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے۔۔۔

 فریقین سے جواب طلب کرلیا، مزنگ کے رہائشی72سالہ معمرشخص قاضی اکرام نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ عشرت بی بی کو 2017 میں طلاق دیدی، سابق بیوی عشرت بی بی اور بیٹوں نے مارپیٹ کر گھر سے نکال کر مکان پرقبضہ کرلیا، سابق بیوی نے ماتحت عدالت سے یکطرفہ خرچہ کی ڈگری کراکے گرفتار کرادیا، ماتحت عدالت نے مؤقف سنے بغیر دس لاکھ روپے خرچ دینے کا فیصلہ دیدیا، استدعا ہے کہ ماتحت عدالت کا خرچے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں