4بڑے منصوبوں کی لاگت میں مزید 25 کروڑ کا اضافہ

4بڑے منصوبوں کی لاگت میں مزید 25 کروڑ کا اضافہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)چار بڑے منصوبوں کی لاگت میں مزید پچیس کروڑ سے زائد کا اضافہ ہوگیا، اکبر چوک ری ماڈلنگ و فلائی اوور کی تعمیر کا منصوبہ بھی خزانے پر بھاری پڑنے لگا۔

 اکبر چوک اور مولانا شوکت علی روڈ کو جگمگانے کے لیے کروڑوں روپے اضافی خرچ کیے جائیں گے، اکبر چوک منصوبے میں تبدیلیوں کے سبب لاگت پانچ ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے، اکبر چوک پراجیکٹ پر سڑکوں کی کارپٹنگ پر بھی پچیس کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ، اکبر چوک فلائی اوور اور سڑک پر نئی لائٹس لگائی جائیں گی، ایل ڈی اے کی جانب سے سڑکوں پر لائٹس لگانے کے لئے 8 کروڑ 67 لاکھ 59 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا، جناح ہسپتال سے پیکو روڈ پر نئی ایل ای ڈی سولر لائٹس لگائی جائیں گی، مولانا شوکت علی روڈ پر بننے والے دس یوٹرنز پر بھی سولر لائٹس لگائی جائیں گی، اکبر چوک ری ماڈلنگ منصوبے کی لاگت تین ارب دس کروڑ بارہ لاکھ روپے تھی،اکبر چوک ری ماڈلنگ کے ریوائزڈ ڈیزائن کی لاگت میں ہوشربا اضافہ ہوا، اکبر چوک ری ماڈلنگ منصوبہ کی لاگت پانچ ارب 57 لاکھ 52 ہزار روپے تک جا پہنچی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں