ہنڈائی پاکستان کی ایس یو وی ہنڈائی سانٹافی لانچ کیلئے تیار

ہنڈائی پاکستان کی ایس یو وی ہنڈائی سانٹافی لانچ کیلئے تیار

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی آٹو موٹیو کمپنی ہنڈائی نشاط موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنی 5ویں مقامی طور پر اسمبلڈSUV Hyundai SANTA FE لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہنڈائی نشاط موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ جدید خصوصیات اور ٹیکنالوجی پر مشتمل اس جدید گاڑی کے ذریعے پاکستان آٹو موٹیو انڈسٹری کی ایس یو وی مارکیٹ میں حقیقی مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ۔ مذکورہ گاڑی آرام دہ،محفوظ،شاندار ڈیزائن اور حیرت انگیز خصوصیات پر مشتمل ہے جسے پاکستانی صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے نہایت مہارت اور خوبصورتی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے ۔ صارفین شہری علاقوں کے علاوہ شمالی علاقہ جات میں بھی بغیر کسی پریشانی کے استعمال کر سکتے ہیں۔ سی ای او حسن منشا نے کہا ہم مستقبل میں بھی پاکستانی آٹو موٹیو مارکیٹ میں نئی اور جدید مصنوعات لانے کیلئے پرعزم ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں