شہر کے 20 ماڈل سکولوں میں بائیو میٹرک حاضری شروع

شہر کے 20 ماڈل سکولوں میں بائیو میٹرک حاضری شروع

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور کے 20 ماڈل سکولوں میں بائیو میٹرک حاضری کا آغاز کر دیا گیا۔ مسلسل 3 بار لیٹ آنے پر ایک دن کی تنخواہ کاٹی جائیگی۔

تفصیل کے مطابق لاہور کے 20 منتخب ماڈل سکولوں میں سکول سربراہوں اور اساتذہ کی حاضری کو بائیو میٹرک کردیا گیا ۔ ماڈل سکولوں کی حاضری روزانہ کی بنیاد پر آن لائن مانیٹر ہوگی جس کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی لاہور میں سیل بنا دیا گیا۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اختر کا کہنا ہے کہ آن لائن حاضری کا آغاز پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر کیا گیا ۔لاہور کے باقی 1100 سکولوں میں بھی جلد بائیو میٹرک حاضری کو نافذ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں