ڈنمارک ایمبیسی کے وفد کا شادمان ٹی سی پی کا دورہ

ڈنمارک ایمبیسی کے وفد کا شادمان ٹی سی پی کا دورہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جدید ترین اصلاحات کے لیے عملی طورپر متحرک ہے۔

ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے گرین ٹی سی پی بنانے کا اقدام بین الاقوامی سطح پر توجہ کا مرکز بن رہا ہے ۔ایمبیسیڈر جیکب لنلف کی سربراہی میں ڈنمارک ایمبیسی کے وفد نے شادمان ٹی سی پی کا دورہ کیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے شادمان ٹرانسفر سٹیشن پرمہمانوں کا استقبال کیا ۔سی ای اونے وفد کو بریفنگ میں آگاہ کیاکہ ایل ڈبلیو ایم سی شہر میں موجود 17 عارضی کولیکشن پوائنٹس کو مرحلہ وار گرین ٹی سی پی میں تبدیل کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں