چھٹی سے آٹھویں جماعت تک بچوں کو ہنر بھی سکھانے کافیصلہ

چھٹی سے آٹھویں جماعت تک بچوں کو ہنر بھی سکھانے کافیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ہر بچے کو ہنر سکھایا جائے گا ،لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نے مڈل ٹیک منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چھٹی سے آٹھویں جماعت کے بچوں کو پڑھائی کے ساتھ ہنر بھی دیا جائے گا ۔ٹیوٹا کے تعاون سے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لیے نصاب تیار کیا جائے گا ،بین الاقوامی ڈونر ایجنسی کے تعاون سے منصوبہ شروع کیا جائے ، لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا کہنا کہ منصوبے سے شرح خواندگی میں بھی اضافہ ہوگا۔ ہنر حاصل کرنے کے بعد طلبہ روزگار بھی کما سکیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں