ایل ڈی اے میں ڈائریکٹوریٹ آف آرکیٹیکٹ قائم
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے میں نیا ڈائریکٹوریٹ قائم کر دیا گیا۔نقشہ منظوری کے عمل کو تیز کرنے کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف آرکیٹیکٹ تشکیل دیا گیا۔
ڈائریکٹر ایڈمن نے نئے ڈائریکٹوریٹ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔آرکیٹیکٹ ڈائریکٹوریٹ، ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ کے زیر انتظام کام کرے گا، نئے ڈائریکٹوریٹ میں ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کئے جائیں گے ۔ اسسٹنٹ آرکیٹکٹ ایل ڈی اے کی سیٹ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ میں تبدیل کر دیا گیا۔