جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام میلاد النبیؐ کا سالانہ جلوس نکالا گیا
لاہور (سپیشل رپورٹر) جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام میلاد النبیؐ کا سالانہ جلوس نکالا گیا۔ جلوس جامعہ نعیمیہ سے شروع ہوکر گڑھی شاہو، کوئین میری کالج روڈ، پریس کلب اور پولیس لائن سے ہوتاہوا بی بی پاکدامنؒ کے مزار پر اختتام پذیر ہوا۔
جلوس کی قیادت ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈ اکٹر راغب نعیمی نے کی۔ انہوں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا سیرت النبیؐ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ، اسوئہ رسولؐ پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کو امن کا گہوارہ بنا یا جا سکتا ہے ، حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد پر دنیا میں نئی روشنی چمک گئی،آپؐ نے ہمیں روشنی اور ہدایت کا راستہ دکھایا گیا۔ میلاد النبی کے موقع پر ہمیں اتحاد و تفہیم کی ترویج کرنی چاہئے ۔ ہمیں اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ پیار و محبت کا احساس رکھنا چاہئے اور ایک دوسرے کی احترام کرنے کی تعلیم کرنی چاہئے ۔ میلاد النبی کے موقع پر ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ ہم اپنے زندگیوں میں ان کی سنتوں کو پیروی کریں جلوس میں نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مفتی ندیم قمر، پروفیسر لیاقت علی صدیقی، مفتی قیصر شہزاد نعیمی، مفتی محمد عمران حنفی و دیگرنے شرکت کی۔