محکمہ ہائر ایجوکیشن، لیو ان کیشمنٹ کی مد میں 20 کروڑ جاری

محکمہ ہائر ایجوکیشن، لیو ان کیشمنٹ  کی مد میں 20 کروڑ جاری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لیوان کیشمنٹ کی مد میں 20 کروڑ کے فنڈز جاری کردئیے۔ ڈی پی آئی کالجز نے فنڈز جاری کئے۔

فنڈز سے ریٹائرڈ نان ٹیچنگ اور ٹیچنگ سٹاف کے واجبات ادا کئے جائیں گے۔ مجموعی طور پر 30 ریٹائرڈ ملازمین کیلئے فنڈزجاری کئے گئے اور متعلقہ ڈائریکٹر کالجز کے اکاؤنٹس میں منتقل کردئیے گئے۔ لاہور کے 6 کالجوں کے ریٹائرڈ سٹاف کیلئے فنڈز جاری کئے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں