یکم اکتوبر سے 31مارچ تک مرغابی کے شکار کی اجازت

لاہور(وومن رپورٹر)محکمہ جنگلی حیات کے زیر اہتمام یکم اکتوبر 2023 سے 31 مارچ 2024 تک مرغابی کے شکار کے سیزن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
شکار صرف ہفتہ اور اتوار کو کیا جائے گا۔پنجاب وائلڈ لائف نے اس حوالے سے احتیاطی تدابیر بھی جاری کر دی ہیں۔ حفاظتی علاقوں میں ہر قسم کا شکار ممنوع ہو گا۔ شکار کرنے کی اجازت صرف درست شوٹنگ لائسنس کے تحت قابل قبول ہے۔