اسرائیل کو تسلیم کر نا نظریہ پاکستان کی نفی :مولانا امجد

لاہور(سیاسی نمائندہ)قوم اسرائیل کو تسلیم کر نے کی کسی کو اجازت نہیں دے گی اورآج بھی مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
یہ باتیں جے یوآئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا اسرائیل کو تسلیم کر نا نظریہ پاکستان کی نفی ہے، نگران حکومت کا کام انتخابات کروانا ہے، ایسے حساس مسائل کے حوالے سے انکی ذمہ داری نہیں ہے۔