مال روڈ: ایک ارب 35 کروڑ سے بحالی کی تیاری

مال روڈ: ایک ارب 35 کروڑ سے بحالی کی تیاری

لاہور (عمران اکبر) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تاریخ میں پہلی بار مال روڈ کا ٹوپوگرافک (جغرافیائی مطالعہ) سروے مکمل کر لیا گیا۔

بلدیہ عظمیٰ نے مال روڈ کی لمبائی 6 اعشاریہ 9 کلو میٹر قرار دے دی ،تعمیروبحالی پر 1ارب 35کروڑ لاگت آئے گا۔ تفصیل کے مطابق مال روڈ کی بحالی کا منصوبہ تیار کر لیا گیا،سائیکل ،موٹر سائیکل اور مسافر گاڑیوں کے لئے سرخ رنگ کا ٹریک ہو گا ،ابتدائی تخمینہ لاگت 1ارب35کروڑکے ورکنگ پیپرز تیار کر لئے گئے ۔کمشنر اجازت کے لئے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیں گے۔ مال روڈ کی دو انچ کارپٹنگ و بحالی پر 90کروڑ ،پنجاب اسمبلی چوک میں تاریخی فوارے کی تعمیر وبحالی دوکروڑ ، پیڈیسٹرین اوور ہیڈر بریج کی تزئین و آرائش 2کروڑ،خستہ حال سٹریٹ الیکٹرک پولز کو ختم کر کے جدید خودکارلائٹس پولز 26کروڑ ،لین مارکنگ اور فٹ پاتھ قرب سٹون کے رنگ و روغن پر 5کروڑ 50لاکھ کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ۔گاڑیوں اور موٹرسائیکل کی 9 پارکنگ سائٹس پر سفید لین مارکنگ کی جائے گی۔ مال روڈ پر 11 چوکوں پرخوبصورت سائن بورڈ زآویزاں کئے جائیں گے جن کیلئے 2کروڑ لاگت کا تخمینہ تیار کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کو مال روڈ کے ٹوپو گرافک سروے پر کمشنر بریفنگ دیں گے، وزیراعلیٰ مال روڈ کی ری سرفیسنگ کی اجازت دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں