بہتر کارکردگی نہ دکھانے والے ایس ایچ اوز چارج شیٹ
لاہور(کرائم سیل)پنجاب پولیس کے لاہور میں بہتر کارکردگی نہ دکھانے والے متعدد ایس ایچ اوز کو چارج شیٹ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایس ایچ او کاہنہ، کوٹ لکھپت ،ایس ایچ او نواب ٹاؤن، شادباغ،گرین ٹاؤن ،ایس ایچ او سبزہ زار، مغلپورہ، گجر پورہ، ایس ایچ او ٹاؤن شپ، پرانی انارکلی اورایس ایچ اوہیر کو بھی چارج شیٹ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او سمن آبادکو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے ،سال سروس ضبط اشتہاریوں کی عدم گرفتاریوں ،ٹارگٹ پورے نہ کرنے پر چارج شیٹ کیا گیا۔