ڈرائیونگ لائسنس کے روڈ ٹیسٹ اور ای سائنز بارے ایس او پیز جاری

ڈرائیونگ لائسنس کے روڈ ٹیسٹ اور  ای سائنز بارے ایس او پیز جاری

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)ڈرائیونگ لائسنس کے روڈ ٹیسٹ اور ای سائنز کے حوالے سے ایس او پیز جاری کردیئے گئے۔

 انچارج ای سائن اور پریکٹیکل ٹیسٹ نے لرنرلائسنس، ڈرائیونگ لائسنس،تجدید لائسنس اورانٹرنیشنل لائسنس سمیت تمام کیٹگریز کے اجرا تک کس طرح ٹیسٹ لینا ہے ،مانیٹرنگ اورڈیٹا اپ ڈیشن تک کے ایس اوپیز جاری کردیئے گئے ، ایس او پیز کے مطابق انچارج ای سائن ٹیسٹ اور روڈٹیسٹ کے تمام کوائف امیدوار سے لے کرٹی نمبر الاٹ کرے گا ،ایل ٹی و،ایچ ٹی وی اورپی ایس وی کی صورت میں 50سال سے زائد امیدواروں کا میڈیکل چیک کیا جائے گا ،کوائف کی تکمیل کے بعد ای ٹیسٹ اور ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں