پرامن تعلقات کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت:مقررین

پرامن تعلقات کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت:مقررین

لاہور(سٹاف رپورٹر)لاہور یونیورسٹی آف بائیولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے زیر اہتمام’’ مذہبی عدم برداشت کا سدباب، سیرت النبیؐ کی روشنی میں‘‘کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا۔

مقررین نے نوجوان نسل کو سیرت النبیؐ سے جڑ کر بہترین فرد اور ایک بہترین معاشرہ تعمیر کرنے کا درس دیا اور آپؐ کی زندگی سے سیکھتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی، برداشت اور رواداری کو اجاگر کرنے پر زور دیا گیا۔ سیمینار میں وزیر مملکت  قیوم نظامی، نائب ریکٹر تعلیمی امور ایف سی سی یونیورسٹی ڈاکٹر دوگلس ٹرمبل، وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی، پرووائس چانسلر راشد لطیف خان یونیورسٹی، ڈاکٹر محمد خان خان، ایس ایس پی ڈاکٹرمحمد رضوان خان، نائب صدر نیشنل کونسل چرچ پاکستان روبن قمر، پرنسپل جامعہ یوسفیہ حافظ خلیل احمد یوسفی، پروفیسر گریژن یونیورسٹی حافظ ڈاکٹر مدثر شفیق، معروف نعت خواں وقار محمود ہاشمی اور صدر یوتھ پارلیمنٹ محمد ابوبکر نے شرکت کی۔پرووائس چانسلر ڈاکٹر نعیم مبارک نے کہا کہ ’’مذہبی عدم برداشت اور بین المذاہب تقسیم کے اس دور میں مختلف افکار رکھنے والے لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور پرامن تعلقات کو فروغ دینا وقت کی ایک اہم ضرورت ہے، اللہ کی ذات کے ہم پر بہت سے احسانات ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں