عید میلادالنبی ؐ : تمام سینما گھر، تھیٹرز بند کرنیکا فیصلہ

عید میلادالنبی ؐ : تمام سینما  گھر، تھیٹرز بند کرنیکا فیصلہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) عید میلاد النبیؐ کے پیش نظر شہر کے تمام سینما گھر اور تھیٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ 29 ستمبر بروز جمعہ سینما گھروں اور تھیٹرز میں سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔شہر کے تمام تھیٹرز اور سینما گھروں کے مالکوں کو تحریری ہدایات ارسال کر دی گئیں۔ ولادت رسول ؐکے احترام میں سینما گھر اور تھیٹرز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں